امپھال: منی پور کے گورنر گنیشن نے زور دیا کہ عوام آیورویدک ادویات کی اہمیت کو سمجھیں اور ان کا استعمال کریں تاکہ وہ لمبی اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔
مسٹر گنیشن نے جمعرات کو یہاں راج بھون میں آیورویدک ادویات کی کِٹ تقسیم کی اور تقریب کے دوران کام کرنے والے ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں سے اپنے خطاب میں ان ادویات کے فوائد کے بارے میں بتایا Statement of Manipur Governor Ganesan on Ayurvedic Medicine۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں قدیم زمانے سے آیوروید سے علاج کیا جاتا رہا ہے۔ آیورویدک دوا مریض کو صحت مند رکھتی ہے، جس سے آدمی بیماریوں کو شکست دے کر طویل عمر جیتا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ اس کی اہمیت کے پیش نظر ایک الگ وزارت قائم کی گئی اور لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام قسم کے علاج آیوروید سے منسلک تھے اور لوگوں کو اس کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ آیورویدک دوائیں ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سے بچاتی ہیں۔ اسی وجہ سے کورونا وبا کے دوران مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں کارآمد ثابت ہوئیں۔ Ayurvedic medicine is good for health۔
انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو علاج کے لیے ایلوپیتھی سے زیادہ آیورویدک ادویات استعمال کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔
مزید پڑھیں:
آیوروید شعبہ کے ڈائریکٹر اے گنیشور شرما نے کہا کہ آیورویدک ادویات ہر بیماری کو جڑ سے ختم کرتی ہیں۔
اس موقع پر گورنر نے راج بھون میں کام کرنے والے افسران، ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں میں آیورویدک ادویات کی کٹس بھی تقسیم کیں۔
(یو این آئی)