ETV Bharat / opinion

Press Freedom in India: صحافت، عوامی بہبود کا سرچشمہ - بھارت میں آزادی صحافت

تیلگو کے کثیر الاشاعت اخبار ایناڈو میں شائع شدہ اداریے کے مطابق ہندوستان میں آزادی صحافت پر پے در پے حملے ہو رہے ہیں جس سے ملک کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ دلی میں نیوز پورٹل ’’نیوز کلک‘‘ کے دفتر کو سیل کرنے اور اس کے ساتھ منسلک صحافیوں کے گھروں پر چھاپے ڈالنے اور انکے الیکٹرانک آلات کو ضبط کرنے کی کارروائی اس رجحان کی عکاسی کرتی ہے کہ ارباب اقتدار تنقید اور مخالف آواز کو برداشت نہیں کر رہی ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 1:24 PM IST

Updated : Oct 7, 2023, 2:26 PM IST

اخبارات اور میڈیا کا بنیادی کردار ٹھوس حقائق کی بنیاد پر اطلاعات کی فراہمی ہے۔ آزاد میڈیا، حکومت کے اندر ہونے والے کاموں کو عوام کے سامنے لانے میں جو رول ادا کرتا ہے وہ کسی بھی پنپتی ہوئی جمہوریت کیلئے آب حیات کا کام کرتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپریل میں اس اہم کردار کی نشاندہی کی، جب اس نے ملیالم نیوز چینل ’’میڈیا ون‘‘ پر مرکز کی پابندی کو سختی کے ساتھ کالعدم قرار دیا۔ اس تاریخی فیصلے نے انتظامیہ کے لیے ایک واضح یاد دہانی کا کام کیا کہ قومی سلامتی کے نام پر بھی بغیر کسی ثبوت کے عوام کے حقوق کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔ تاہم سپریم کورٹ کے شاندار پیغام کے باوجود حال ہی میں صحافتی آزادی کا تقدس پامال ہو گیا ہے۔ ابھی پچھلے منگل کو، آن لائن نیوز پورٹل ’’نیوز کلک‘‘ کے دفاتر اور اس کے صحافیوں کی رہائش گاہوں کو دہلی کی خصوصی پولیس یونٹ نے تحقیقات کا نشانہ بنایا۔

واقعات یوں ہیں کہ پولیس نے ’’نیوز کلک‘‘ کے بانی ایڈیٹر 76 سالہ پربیر پورکایستھ اور تنظیم کے انسانی وسائل کے سربراہ امیت چکرورتی کو گرفتار کیا، جو جسمانی طور پر معذور ہیں۔ وہ دفتر جو 2009 میں اپنے قیام کے بعد سے ہی تنقیدی صحافت کا گڑھ رہا ہے، جبری طور پر مقفل کر دیا گیا تھا، اور قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے متعدد الیکٹرانک آلات کو پولیس نے ضبط کیا۔ نیوز کلک کا قصور صرف یہ ہے کہ اس نے تنقیدی صحافت کے اصولوں پر مسلسل ایسی کہانیاں پیش کی ہیں جو حکمران انتظامیہ کو پریشان کر رہی ہیں۔ اس میں زراعت کے نقصان دہ قوانین کے خلاف کسانوں کے بھرپور احتجاج کی وسیع کوریج شامل ہے۔ جیسا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا، صحافت افراد اور تنظیموں کی خامیوں کو یکساں طور پر اجاگر کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے مناسب طور پر نوٹ کیا ہے کہ اگر میڈیا کو کنٹرول اور سنسر کیا جائے تو سچائی چھپی رہتی ہے اور جمہوریت کا وقار مجروح ہو جاتا ہے۔ نیوز کلک کے خلاف دلی پولیس کی حالیہ کارروائی پریس کی بنیادی آزادی پر تجاوزات کا ایک عملی نمونہ پیش کر رہی ہے۔

نیوز کلک کے خلاف حالیہ کارروائیاں بدقسمتی سے الگ اور انوکھے واقعات نہیں ہیں بلکہ ہراساں کرنے کی ایک پریشان کن مہم کا حصہ ہیں۔ دو سال قبل، تفتیشی ایجنسیوں، بشمول انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، محکمہ انکم ٹیکس اور دہلی پولیس کے مالیاتی جرائم ونگ نے منی لانڈرنگ کے شبہ میں ’’نیوز کلک‘‘ کے عملے کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی تلاشی لی تھی۔ ان تلاشیوں کے دوران، لیپ ٹاپ اور فون ضبط کیے گئے اور کمپنی کے مالی لین دین کی مکمل چھان بین کی گئی۔ کام کاج میں مداخلت کی اس کارروائی کے باوجود نیوز کلک نے اپنا کام جاری رکھا اور یہ باور کرنے کی کوشش کی کہ وہ بے گناہ ہیں کیونکہ حکام مجرمانہ الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ جو چیز اس صورتحال کو مزید تشویشناک بناتی ہے وہ یہ ہے کہ حکومت، تنقید کو غداری اور ملک دشمن پروپیگنڈے کے طور پر دیکھتی ہے، جس سے اختلاف کرنے والی آوازوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 2021 میں دہلی ہائی کورٹ کو اس معاملے میں مداخلت کرنا پڑی اور ای ڈی کو ’’نیوز کلک‘‘ اور اس کے ایڈیٹرز بشمول پربیر پورکیاست کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے باز رہنے کی ہدایت دینی پڑی۔ تاہم صورتحال اس وقت مزید الجھ گئی جب دہلی پولیس نے اگست میں ’’نیوز کلک‘‘ کے خلاف ’’غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ‘‘ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ درج کیا، جس میں پورٹل پر ہندوستان میں چین نواز سرگرمیوں کے لیے چین سے فنڈز حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

ایف آئی آر کی کاپی جاری کرنے میں قانون نافذ کرنے والے افسران کی ابتدائی ہچکچاہٹ نے شفافیت اور احتساب کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیا۔ اس تشویشناک پیش رفت کے جواب میں متعدد صحافتی انجمنوں نے متحد ہوکر چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کو ایک عرضی بھیجی۔ پٹیشن میں صحافت کو دہشت گردی کا لیبل لگانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور تفتیشی اداروں کے صحافیوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر غلط استعمال کو اجاگر کیا گیا۔ اس عرضداشت میں پریس پر اس طرح کے اقدامات کے ہولناک اثرات کو اجاگر کیا گیا اور کہا گیا کہ متعدد صحافی اب اس طرح کام کرنے پر مجبور ہیں کہ انہیں انتقامی کارروائیوں کا مسلسل خطرہ منڈلاتا نظر آتا ہے۔ ایک جمہوری معاشرے میں اختلاف رائے کو برداشت کرنا اور مختلف آراء کا احترام حکمرانی کے بنیادی ستون ہیں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومتوں نے اختلافی آوازوں کے ساتھ جڑنے کے بجائے ان پر دبائو ڈالنے کا راستہ منتخب کیا ہے اور اس طرح آزادی صحافت کی بنیاد یعنی عوام کے آزادی سے اظہار خیال کے حق کو مجروح و متاثر کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں کو ہتھیار بنا کر، حکمران طبقہ آزادی رائے کے حق پر بیڑیاں لگا رہا ہے جس سے ان جمہوری اقدار کو شدید خطرہ لاحق ہو رہا ہے جو ہمارے معاشرے کے قلب میں ہونی چاہئیں۔

مہاتما گاندھی کی حکمت ہر دور میں جھلکتی ہے جب انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ ’’آزادی پریس کا صحیح معنوں میں احترام اسی وقت ہوتا ہے جب پریس سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کسی بھی چیز پر تبصرہ کرنے میں آزاد ہو۔ ہندوستان جیسی قوم میں، جسے مہاتما گاندھی جیسی صلاحیت کے چند لیڈر تفویض ہوئے ہیں، ایک پریشان کن رجحان اجاگر ہوا ہے کہ ایسے لیڈر جنہیں عظیم تصور کیا جاتا ہے، وہ سخت سوالات کا سامنا کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ ارباب اقتدار اختلاف رائے اور متنوع نقطہ نظر کو اپنانے کے بجائے ایسے اخبارات اور میڈیا آؤٹ لیٹس کو اپنا نشانہ بناتے ہیں جو عوامی مسائل پر حکومت کے موقف کے خلاف اپنی رائے پیش کرتے ہیں۔ ان اخبارات کو خاموش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Delhi Police Raid NewsClick غیر ملکی فنڈنگ ​​کے معاملے میں نیوز کلک سے منسلک تیس مقامات پر چھاپے، محبوبہ مفتی نے مرکز پر تنقید کی

آندھرا پردیش میں بھی جگن موہن ریڈی کی قیادت والی حکومت نے دو میڈیا اداروں کے خلاف بغاوت کے الزامات کا سہارا لیتے ہوئے اسی طرح کی سخت حکمت عملی اپنائی ہے۔ بدقسمتی سے یہ حربہ ان صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے وسیع نمونے کی عکاسی کرتا ہے جو جرات کے ساتھ سچائی کی ترجمانی کرتے ہیں۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ 2014 سے 2019 تک ملک بھر میں دو سو سے زائد صحافی وحشیانہ حملوں کا شکار ہوئے، جن میں سے چالیس نے افسوسناک طور پر ناحق اپنی جانیں گنوائیں۔ عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں ہندوستان کی پوزیشن مسلسل گر رہی ہے کیونکہ تنقیدی صحافت کے بارے میں حکومت کے عدم برداشت کا سلسلہ مزید گہرا ہو رہا ہے۔

سال 2016 میں ہندوستان 180 ممالک میں 133 ویں نمبر پر تھا، لیکن یہ مقام افسوسناک طور پر 150 ویں نمبر پر آ گیا ہے اور حال ہی میں فہرست میں 161 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اس کے برعکس، ناروے، آئرلینڈ، ڈنمارک، سویڈن اور فن لینڈ جیسے ممالک فعال طور پر آزاد صحافت کو فروغ دیتے ہیں اور آزاد صحافت کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہیں۔ بے خوف آوازوں کو دبانے اور صحافیوں پر بے لگام حملے کرنے کی کوششیں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان کے لیے نیک فال نہیں ہیں۔ ایسے رجحانات نہ صرف صحافتی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ مطلق العنان تحریکوں کے شعلوں کو بھڑکاتے ہیں جو بالآخر لوگوں کی زندگیوں میں مزید مصائب کا باعث بنتے ہیں۔

Last Updated : Oct 7, 2023, 2:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.