ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنی اسمارٹ فون کی تیاری پر کام کررہی ہے جس کے لیے چینی کمپنی اسمارٹسین کے ڈیزائن کا استعمال کیا گیا ہے۔
یہ حیران کن نہیں کہ یہ اسمارٹ فون بائیٹ ڈانس ایپس سے بھرا ہوا ہوگا۔
رپورٹ میں اس فون کے فیچرز متعارف کرائے جانے کی تاریخ کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیٹ ڈانس کے بانی زینگ یمینگ طویل عرصے سے فون کو لانچ کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
یہ فون کتنا کامیاب ہوگا یہ کہناابھی مشکل ہے مگر عام طور پر کسی انٹرنیٹ کمپنی کے ارگرد گھومنے والے فونز اکثر ناکام ہوجاتے ہیں، کیونکہ ان میں صارفین کے تجربے کی بجائے کمپنی کی سروسز پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ایمازون کا فائر فون بھی اس وجہ سے ناکام ہوگیا ہے، جبکہ فیس بک کا ایچ ٹی سی فرسٹ بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اس بات کا امکان ہے کہ یہ فون امریکا یا یورپ کی بجائے چین یا بھارت جیسے ممالک کے لیے ہوگا جہاں لوگ کم قیمت والے فونزپر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔