ممتاز بالی ووڈ اداکار وکرم گوکھلے نے ای ٹی وی بھارت سے اپنے تھیئٹر اور اداکاری کے تجربات کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے تھیئٹر اور اداکاری میں مختلف مشقوں کے بارے میں بھی بات کی۔ ان کا ماننا ہے کہ تھیئٹر ایک ایسا شعبہ ہے جس میں بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔
وکرم نے مزید کہا کہ ہر ایک کے لیے ذہنی طور پر ترقی کرنا بہت ضروری ہے۔ جب بات تھیئٹر کی مشقوں کی ہو تو، یہ ایک طرح کی ورزش ہے۔
مزید پڑھیں : 'بہترین اسکرپٹ کی تلاش میں رہتے ہیں'
گوکھلے نے بتایا کہ تھیئٹر کے دوران سانس لیتے اور چھوڑتے وقت بھی بہت توجہ کی ضرورت پڑتی ہے، اس طرح جسمانی ورزش سب سے مشکل ہے۔
واضح رہے کہ تھیئٹر ایک ایسا شعبہ ہے جس میں زندگی میں پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات کو مکالمات کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔
ان سے پوچھا گیا کہ ٹیلی ویژن اور تھیئٹر اسکرپٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ پر منحصر ہے کہ وہ اسکرپٹ ٹیلی ویژن کے لیے لکھی گئی ہے یا تھیئٹر لے لیے، اسکرپٹ کو اسی طرح تیار کیا جاتا ہے کیوں کہ ٹیلی ویژن کی اسکرپٹ اور تھیئٹر کی اسکرپٹ میں بڑا فرق ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کچھ گانوں کے بعد پنجابی گلوکار فلمیں بنانے میں دلچسپی لے رہے ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا کہ اگر ان کے تین چار ہندی گانوں کو ہٹانے ( ریجکٹ کرنے ) کے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا پڑے تو شرم کی بات ہے'۔
انھوں نے بتایا کہ ' مواقع اور صلاحیتیں ہی کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔ اس طرح صرف ایک کامیاب اداکار ہی اپنا کردار بخوبی ادا کرسکتا ہے۔'
آخر میں انہوں نے اپنے ناظرینکا شکریہ ادا کیا۔