ابھیشیک اور پراگیہ کپور نے مرحوم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اعزاز میں ایک چریٹی شروع کی ہے جس کا اہتمام پراگیہ کی غیر سرکاری تنظیم ''ایک ساتھ: دی ارتھ فاؤنڈیشن'' کے ذریعے کیا جائے گا۔ جس میں 3400 غریب خاندانوں کو کھانا کھلایا جائے گا۔
-
🙏🏽 #sushantsinghrajput #gonetoosoon pic.twitter.com/CWxAwFpy0R
— Abhishek Kapoor (@Abhishekapoor) June 14, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">🙏🏽 #sushantsinghrajput #gonetoosoon pic.twitter.com/CWxAwFpy0R
— Abhishek Kapoor (@Abhishekapoor) June 14, 2020🙏🏽 #sushantsinghrajput #gonetoosoon pic.twitter.com/CWxAwFpy0R
— Abhishek Kapoor (@Abhishekapoor) June 14, 2020
پراگیہ نے کہا ، " یہ ہمارا اس کے اور اس کے ہنر کو عزت دینے کا طریقہ ہے، ہر کام جو اس نے کیا ہے اور حاصل کیا ہے، اس کا جشن منایا جائے اور ہر وہ کام جس کے لیے وہ کھڑے رہے، دوست ہونے کے ناطے یہ یمارا فرض بنتا ہے۔"
سشانت نے بالی ووڈ میں بطور اداکار ابھیشیک کپور کی ہدایتکاری میں کائے پو چی (2013) میں بطور اداکاری کی شروعات کی تھی اور اداکار اور فلمساز نے کیدارناتھ میں 2018 میں ایک ساتھ کام کیا۔
ابھیشیک اور پرگیہ 15 جون کو ہونے والی سشانت کی آخری رسومات میں موجود تھے۔
سوشانت کے انتقال پرغم کا اظہار کرتے ہوئے ابھیشیک نے اسے "انٹر اسٹیلر" کہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "میں اپنے دوست کے موت پر حیرت زدہ اور غمزدہ ہوں۔ ہم نے ایک ساتھ دو بہت ہی خاص فلمیں بنائیں۔ وہ ایک فراخ اور زبردست اداکار تھے۔ میں ان کے اہل خانہ کے لئے دعا گو ہوں۔
سشانت کے اعزاز میں شروع کی گئی چیریٹی پراگیہ کی غیر سرکاری تنظیم ''ایک ساتھ، دی فاؤنڈیشن'' کے ذریعے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سشانت 14 جون کو انتقال کر گئے انہوں نے اپنے ممبئی کے گھر میں خود کشی کی تھی۔