ایک نوجوان اچانک تیز رفتار سے آ رہی میٹرو کے سامنے چھلانگ لگا کر اپنے آپ کو ہلاک کر ڈالا۔
مشرقی دہلی کے ٹیگور گارڈن میٹرو اسٹیشن پر 16 اگست 2019 کو یہ سانحہ پیش آیا ۔
یہ ویڈیو محض 16 سکنڈ کا ہے۔
بلو لائن ٹرک پر چلنے والی میٹرو کے سامنے نوجوان چھلانگ لگاکر خودکشی کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
اس نوجوان کی شناخت راہل کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ نئی دہلی کے نجف گڑھ کا رہنے والا ہے۔
پولیس کے پاس سے کوئی بھی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔
حادثے کے چار دن بعد سی سی ٹی وی کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں ابتداً نوجوان ٹہلتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے بعد سامنے سےآٹھ ڈبے بھی میٹرو آتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ وہ نوجوان اس کے سامنے لیٹ جاتا ہے۔ اور اپنے جسم کے سر کی طرف کا حصہ میٹرو کی پٹری کی طرف لٹکاتا ہے اور بقیہ آدھا پلیٹ فارم پر۔
میٹرو آتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، اس کے بعد وہ یہ حرکت کرتا ہے۔
میٹرو آتی ہے اور اس کچل کر نکل جاتی ہے۔