ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں قماربازی کھیلنے والی خواتین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے قماربازی کھیلنے والی خواتین کو گرفتار کیا۔
یہ تمام خواتین گھر سے سامان کی خریداری کے نکلا کرتی تھیں اور ایک میک اپ کی دوکان کے اندر بیٹھ کر قماربازی کھیلا کرتی تھیں۔
تاہم ان خواتین کے قماربازی کھیلنے کی اطلاع ایک مخبر کے ذریعہ پولیس تک پہنچی۔
مخبر سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کے دوران ان تمام خواتین کو گرفتار کر لیا۔
ان خواتین کے ساتھ پولیس نے دو مردوں کو بھی گرفتار کیا ہے جو کہ ان کی مدد کیا کرتے تھے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ خواتین اور دو مردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کو مخبروں سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ قمار بازی کھیلنے والی خواتین جین نگر میں ایک دوکان میں مشتبہ طور پر جمع ہو رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق خواتین دوپہر کے وقت گھر سے خریداری کے بہانے دوکان میں آتی تھیں دوکان میں بیٹھ کر کھیلتی تھیں۔
قمار بازی کھیلنے والی خواتین کی شناخت ریشمی نگم، کویتا متوانی ، ہیما تیجوانی ، جیا روبانی ، مایا بھاگوانی ہوئی جب کہ مردوں میں
نریش بھامانی اور وجے جگوانی ہیں۔
پولیس نے موقع سے 15 ہزار 300 روپے کے کارڈ برآمد کیے ہیں۔
پولیس نے اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کی جانب سے اب یہ بھی تفتیش کررہا ہے کہ اس دوکان میں اور بھی کتنی خواتین آتی تھیں جو یہاں آکر جوا کھیلتی تھیں اور کتنے عرصے سے وہ اس دکان میں جوا کھیل رہی ہیں۔