ETV Bharat / jagte-raho

کیمور: بیوی نے کیا شوہر کا مبینہ قتل - kaimur bihar crime

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں ایک شرمناک واقع سامنے آیا ہے، جہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو مبینہ طور پر اپنے پھوپھی زاد بھائی کے ساتھ مل کر قتل کر ڈالا۔

کیمور:  بیوی نے کیا شوہر کا مبینہ قتل
کیمور: بیوی نے کیا شوہر کا مبینہ قتل
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:27 PM IST

مقامی افراد نے بیوی پر پھوپھی زاد بھائی کے ساتھ مبینہ طور عشق کا الزام لگایا ہے۔

پورے معاملہ کا انکشاف ہونے کے بعد دونوں ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یہ معاملہ چین پور تھانہ حلقہ کے نندنا کا ہے۔

نندنا گاٶں کے رہاٸشی پردیپ شرما ولدجگناتھ شرما کی لاش 8 جون کی صبح کنویں سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے اس معاملے کا انکشاف کیا ہے۔

اس معاملے میں ہاٹا گاؤں کے رہائشی مقتول کی بیوی اور اس کے پھوپھی زاد بھائی پپو شرما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی دلنواز احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 8 جون کو چین پور کے گاؤں نندنا کے رہائشی پردیپ شرما کی لاش ایک کنویں سے برآمد ہوئی تھی۔

جس کے سر پر زخم تھے۔

مقتول کے چچا نندلل شرما کے بیان پر گاؤں ہاٹا کے وسیسٹھ شرما ، ارویند شرما ڈمپل پانڈے اور ناگا چوہان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ رقم کے لین دین کے معاملے میں ان لوگوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

اس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا اور وشیشٹھ شرما نامی ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

اس کے بعد اس سلسلہ میں کارروائی کے لیے سب ڈویژنل پولیس آفیسر اجے پرساد ، تھانہ چین پور سنتوش سنگھ ، اور ڈی آئی یو کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔

تفتیش کے دوران متوفی اور اس کے دوستوں کے بارے میں معلومات جمع ہونا شروع ہوگئیں۔

اس معاملے میں تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ متوفی کی بیوی اور اس کا بھائی پپو شرما ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں تھے۔

ملزم پپو شرما سے پوچھ گچھ کی گئی اس نے واقعہ کو انجام دینے میں اپنی شمولیت کا اعتراف کیا۔

پپو شرما نے بتایا کہ ان کا گذشتہ چھ ماہ سے مقتول کی اہلیہ کے ساتھ عشق میں گرفتار تھا۔

پردیپ شرما ممبئی میں رہتے تھے اور کام کرتے تھے۔

لاک ڈاؤن کے دوران گھر آئے تھے۔ جس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پپو شرما نے اس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

منصوبہ کے مطابق مقتول نوجوان کے ساتھ ویران کنواں پر پہنچے اور اسے کافی مقدار میں شراب پلایا اور شراب میں نشہ کی گولی ملا دی۔

جس کی وجہ سے متوفی کو نشہ آ گیا۔

اس کے بعد اس کے سر کو اینٹ اور پتھر سے شدید زخمی کر دیا گیا۔اور اسے پپو شرما نے کنویں میں پھینک دیا تھا۔

گرفتار ملزم پپو شرما اور مقتول کی اہلیہ کو قتل اور قتل کی سازش کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.