ایس ٹی ایف ذرائع نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے بدھ کو گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب بدمعاش راہل ہریجن عرف دھرمیندر کو سلطان پور میں ٹیڈہی تراہے خواجہ ماربلس کی دوکان کے نزدیک سے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بدمعاش ایودھیا کے حیدرگنج تھانے سے گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب تھا۔
وہ ایودھیا کا رہنے والا ہے۔
وہیں ایک دوسری خبر بستی سے ہے جہاں پولیس نے کارروائی کے دوران 11 کلو گانجا ضبط کرنے کے ساتھ دو افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔
اترپردیش کے ضلع بستی میں جمعرات کو پولیس نے کارروائی کے دوران دو گانجا اسمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 11کلو گانجا برآمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کلواری تھانے کی پولیس اور سوات ٹیم نے کلواری علاقے سے راجیش سونکر باشندہ اونچا گاؤں کو 10کلو گانجاکے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
ضلع کے گور تھانے کی پولیس نے اوما شنکر چودھری، باشندہ ببھنان کو گور علاقے سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو 300گرام گانجا برآمد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:'یوپی میں نظم ونسق کی حالت کافی خراب'
انہوں نے بتایا کہ راجیش سونکر نامی اسمگلر بہار اور اترپردیش میں گانجے کی اسمگلنگ کرتا ہے اس کا تعلق بین ریاستی گروہ سے ہے۔
برآمد گانجے کی قیمت 5لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
گانجا بہار سے لایا گیا تھا۔