ETV Bharat / jagte-raho

اٹاوہ: ضلع جیل میں قیدی کی خودکشی - راجیش کشور سنگھ

ریاست اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں ایک قیدی نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

اٹاوہ: ضلع جیل میں قیدی کی خودکشی
اٹاوہ: ضلع جیل میں قیدی کی خودکشی
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 8:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کی جیل میں ایک قیدی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

ضلع جیل کے سپرانٹنڈنٹ راجیش کشور سنگھ نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے قیدی کو 14دنوں قبل گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔ حادثے کی مجسٹریٹ سے جانچ کرائی جارہی ہے۔ فی الحال ابھی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن جیل افسروں نے قیدی کے جیل میں آنے کے بعد سے تناؤ میں رہنے کی جانکاری دی ہے۔

ضلع اوریا کے ایروا کٹرا علاقے کے گاؤں ککرکاٹ باشندہ پنکج کمار کو پولیس نے 10اگست کو گرفتار کرنے کے بعد کورٹ میں پیش کرکے میڈیکل کی کارروائی پوری کرنے کے بعد جیل میں داخل کرایا تھا۔

پولیس نے اسے لڑکی کو بہلا پھسلا کرلے جانے کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.