سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیر نے یہاں بتایا کہ گذشتہ 20 جولائی کو کھوڈارے تھانہ علاقے کے بنگواں گاؤں میں واقع برائٹ فیوچر اسکول کے بیت الخلاء میں بم دھماکہ کیا گیا تھا۔
اس معاملے میں پولیس نے غورا چوکی کے نزدیک اس میں ملوث وسیم احمد اور ساحل خان کو گرفتار کر ان کے پاس سے اسلحۃ اور کارتوس برآمد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسکول کے مالک شمشیر اور ضلع بستی کے رہنے والے حامد کے درمیان پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
اسی ضمن میں حامد نےکالج کو اڑانے کے لئے کرایہ کے بدمعاشوں سے بم دھماکہ کرایا تھا۔ مسٹر نیر نے بتایا کہ ملزموں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
ان کی نشاندہی پر پولیس نے اس حادثے میں شامل دیگر بدمعاشوں کی تلاش ممکنہ مقامات پر چھاپہ ماری کررہی ہے۔