ETV Bharat / jagte-raho

ممبئی: چوری کے الزام میں دو غیرملکی شہری گرفتار

ممبئی پولیس کی گرفت میں آئے دو افراد سے ممبئی پولیس نے چوری کے متعدد لیپ ٹاپ اور درجنوں موبائل فون برآمد کیے ہیں۔

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 6:59 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:42 AM IST

چوری کے الزام میں دو افغان شہری گرفتار
چوری کے الزام میں دو افغان شہری گرفتار

دراصل ممبئی پولیس کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں شکایت کنندہ کوریئر کمپنی کے مالک نے بتایا کہ 'اس کے گودام سے 10 لیپ ٹاپ چوری ہو گئے ہیں۔'

چوری کے الزام میں دو افغان شہری گرفتار

پولیس نے چوری کا معاملہ درج کرلیا اور تحقیقات کرتے ہوئے دو افراد کو اس چوری کے الزام میں گرفتار کیا۔ تفتیش کے بعد ان کے پاس سے لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ چوری کے درجنوں موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمین افغانستان کے شہری ہیں جو گزشتہ ایک عرصے سے ممبئی میں رہائش پذیر ہیں ان کے پاس پاسپورٹ اور دیگر دستاویز بھی موجود ہیں۔

تفتیش کے دوران یہ پتہ چلا کہ ملزمین ممبئی میں رہ کر چوری کی واردات انجام دیتے ہیں، ممبئی پولیس نے دونوں ملزمین کو کورٹ میں پیش کیا جہاں کورٹ نے ملزمین کو دو دن کے لیے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔

فلحال ممبئی پولیس اس بات کا پتہ لگانے کو کوشش کر رہی ہے کہ اس گینگ میں اور کون کون سے لوگ شامل ہیں؟

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:42 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.