ETV Bharat / jagte-raho

کیمور میں دو کسانوں کا قتل - کھیت کی رکھوالی کر رہے دوکسان

بہار کے ضلع کیمور میں کھیت کی نگرانی کرنے والے دو کسانوں کا قتل کر دیا گیا۔

Two farmers killed in Kemor
کیمور میں دو کسانوں کا قتل
author img

By

Published : May 30, 2020, 11:32 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں جراٸم پیشہ افراد نے گزشتہ رات کھیت کی رکھوالی کر رہے باپ اور ان کے بیٹے کو تیز اسلحہ سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس سنسنی خیز واقعے کے بعد رامپور بلاک کے بے لاٶں تھانہ علاقہ کے تراوں گاٶں میں سراسیمگی پھیل گئی۔

اس واقعے کے بعد صبح ہوتے ہی کھیت میں سینکڑوں کا ہجوم امڈ پڑا اور مقتول کے کنبہ میں ماتم چھا گیا۔

اطلاع کے مطابق بےلاٶں کرمچٹ اور بھگوانپور تھانہ کی پولس تحقیقات کر رہی ہے۔

مقامی لوگ ضلع کے اعلی حکام کو بلانے کی مانگ پر اڑے ہیں فی الحال خبر لکھے جانے تک حالات کشیدہ ہیں۔ مزید جانکاری کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.