پولیس ذرائع کے مطابق مالتھون تھانہ علاقہ کے بمہوری گاوں کے نزدیک اترپردیش کے مہاجر مزدوروں کولے کر جارہی بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔
اس واقعہ میں تقریباً دو درجن مزدور زخمی ہوگئے۔
تمام مزدوروں کو 108ایمبولنس سے علاج کے لئے کھورئی مالتھون اور کھملاسا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔
یہ بس مدھیہ پردیش کی مہاراشٹر سرحد سے مزدوروں کو لیکر اترپردیش کے امجھرا للت پور چھوڑنے آرہی تھی۔
تھانہ انچارج شیلندر رجاوت نے بتایا کہ تمام مزدور اترپردیش کے رہنے والے ہیں۔
بس میں تقریباً 60مزدور سوار تھے جن میں سے چار پانچ مزدوروں کو زیادہ چوٹ آئی ہے۔