ETV Bharat / jagte-raho

سہارنپور: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک - ex mp raghu lakhan sharma news today

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں ایک دردناک سڑک حادثے میں دو افراد جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 9:18 PM IST

ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور اس کے ساتھی کی موت واقع ہوگئی۔

سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

حادثے کے بعد ناراض گاؤں کے باشندوں نے جام لگاکر ہنگامہ لگا دیا۔ دوپہر بارہ بجے کے بعد سے شام چھ بجے تک یہ ہنگامہ جاری رہا۔

متأثرہ خاندان کو دس دس لاکھ روپیہ کا معاوضہ دینے اور گاڑی ڈرائیور کا پتالگاکر کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ناگل تھانہ علاقے کے گاؤں سوبھری مہراب کے رہنے والے 20سالہ انج کشیپ ولد مہیپال دوپہر تقریباً بارہ بجے بذریعہ موٹر سائیکل اپنے ساتھی 15 سالہ واسو ولد برجیش کے ساتھ ناگل کے بازار سے واپس جارہا تھا۔

گاؤں بھات کھیڑی سے قبل کسی نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر مار دی۔

ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سےچوٹ لگنے سے ان دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع ہسپتال بھیج دیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں گاؤں کے مرد وخواتین گاؤں کے اڈے پر پہنچ گئے ۔

انہوں نے سڑک پر جام لگادیا۔

انہوں نے متأثرین کے اہل خانہ کے لئے مالی مدد اور ڈرائیور پر کاروائی کا مطالبہ کیا اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے۔

بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ راگھو لکھن پال شرما اور بہوجن سماج پارٹی کے کچھ رہنما موقع پر پہنچے اور لوگوں سے گفتگو کی۔

اس دوران مجمع میں شامل کچھ شرپسند عناصر نے گفتگو کے دوران ہی سابق ممبر پارلیمنٹ راگھو لکھن پال شرما۔ بی جے پی کے ضلع صدر مہندر سینی اور بہوجن سماج پارٹی لیڈر عمران کے ساتھ گفتگو کررہے افراد پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:یوم پیدائش مولانا آزاد: مولانا آزاد لائبریری میں کتابوں کی نمائش

اس کے بعد افسران اور رہنما اپنی اپنی جان بچاکر باہر آئے۔

شرپسند عناصر نے سرکاری گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی سختی کے بعد وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

سابق ممبر پارلیمنٹ راگھو لکھن پال شرما نے اس واقعے پر اپنے دکھ کر اظہار کیا وہیں ایس پی دیہات اشوک کمار مینا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پولیس کی گاڑی سے ہوا ہے یا پھر کسی دیگر گاڑی سے اس کی جانچ کی جارہی ہے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.