پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے پولیس افسر اجے شرما نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کے روز ان کی ٹیم نے کتوالی انچارج کلدیپ سنگھ کے سان پلان دیوبند کے راستے ایک پٹرول پمپ کے نزدیک چیکنگ شروع کی۔ اس دوران ان کی ٹیم نے دو بائیک چور کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ' چیکنگ کے دوران پولیس نے جب ملزم چور سے بائیک کے کاغذات کے بارے میں پوچھا تو دو ملزم گھبراکر موقع سے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے افسران نے انہیں موقع پر ہی دبوچ لیا'۔
ملزمین کی شناخت ریاست بن اقبال اور راشد بن صغیر کے طور پر ہوا ہے، جن کا تعلق مظفر نگر کے قاضی علاقے سے بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم شاطر چور ہیں اور لمبے عرصے سے علاقے میں بائیک کی چوری کی واردات کو انجام دے رہے تھے، ملزموں کی نشاندہی پر پولیس نے چوری کی سات بائیک بھی برآمد کی ہے۔