اندور میں بدمعاشوں سے ہوشیار رہنے کی ایڈوائزری کے جاری ہونے کے 24 گھنٹے کے دوران ایک لوٹ کا معاملہ پیش آیا ہے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملے اندور میں ہی سامنے آرہے ہیں یہ شہر ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے جہاں انتظامیہ اور طبی عملہ کورونا سے شہر کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔وہیں انتظامیہ کی جانب سے عوام کو طویل لاک ڈاؤن کے دوران ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی کہ ایسے حالات میں بدمعاش واردات انجام دے سکتے ہیں۔ اس لیے عوام کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا
اس ایڈوائزری کو ابھی 24 گھنٹے کا وقفہ بھی نہیں گزرا تھا کہ بھور کنواں علاقہ میں ایک لوٹ کی واردات سامنے آئی، جب ایک بزرگ خاتون اپنے پوتے کے ساتھ گھر کے باہر چہل قدمی کررہی تھی۔اچانک سے دو نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر آئے اور خاتون کے گلے سے چین چھین کر فرار ہوگئے ۔یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے می قید ہوگئی۔
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
اپس پی دینیش اگروال نے بتایا کہ آنند پوری کالونی میں رہنے والی 56 سالہ نیتا اپنے پوتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھی کہ دو نامعلوم بدمعاش بائیک سے آئے اور گلے سے چین جھپٹ کر فرار ہوگئے ،یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے ہم فوٹیج کی بنیاد پر بدمعاشوں کی تلاش کر رہے ہیں۔