ETV Bharat / jagte-raho

رامبن: سڑک حادثے میں تین افراد زخمی، ایک لاپتہ

رامبن میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں شدید طور پر تین افراد زخمی ہوگئے، جب کہ ایک فرد لاپتہ ہے۔

سڑک حادثے میں تین افراد زخمی، ایک لاپتہ
سڑک حادثے میں تین افراد زخمی، ایک لاپتہ
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 8:21 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر ٹاٹا سومو بے قابو ہوکر گہرے کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔

اس میں تین افراد شدید طور پر زخمی جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

ٹاٹا سومو زیر نمبر JK03-2724 ہے۔

یہ گاڑی اننت ناگ سے جموں کی جانب جارہی تھی۔

رامبن کے نزدیک قریب صبح کے پانچ بجے شاہراہ کے ڈیگڈول کے مقام پر انتہائی تیز رفتاری گاڑی شاہراہ سے لڑھک کر 500 فٹ گہرے کھائی میں جاگری۔

جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک شخص لاپتہ بتایا جاتا ہے۔

حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور مقامی رضاکاروں نے راحت رسانی کام شروع کر دیا ہے۔۔

دو شدید زخمیوں کو گہرے کھائی سے نکال ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سوپور کو چھوٹا لندن بنانے کا بی جے پی کا وعدہ، تانگہ ریلی کا انعقاد

زخمیوں کی شناخت ڈرائیور راہل خورشید ( 22) ولد خورشید احمد ساکنہ سیریپورہ اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔

جب کہ دوسرے کی شناخت عاقب احمد (24) ولد محمد یوسف ساکنہ سیری پورہ اننت ناگ اور تیسرے کی شناخت محمد افبال (48) ولد غلام رسول نایک ساکنہ سراچی کھڑی کے طور پر کی گئی ہے۔

اس میں سوار ایک شخص لاپتہ بنایا جا رہا ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.