ETV Bharat / jagte-raho

نوئیڈا: ایک رات، تین انکاؤنٹر، 5 گرفتار - نوئیڈا میں تین انکاؤنٹر

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے مختلف تھانہ علاقوں میں گذشتہ رات تین تصادم میں پولیس نے پانچ زخمی ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے ایک بدمعاش پر 25 ہزار روپے کا انعام بھی ہے۔ ملزمین پر سنگین دفعات کے تحت بہت سے مقدمات درج ہیں۔

نوئیڈا:ایک رات ،تین انکاؤنٹر،5گرفتار
نوئیڈا:ایک رات ،تین انکاؤنٹر،5گرفتار
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 4:36 PM IST

نوئیڈا میں گزشتہ رات تین مختلف تھانہ علاقے میں ہوئے تصادم میں پانچ ملزم زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گذشتہ رات دادری کے گول چکر کے قریب پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران موٹرسائیکل پر ایک مشتبہ شخص نمودار ہوا۔ جب پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی میں فائرنگ کی، اس کارروائی میں اس کے پیر میں گولی لگنے کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔
شرپسند کی شناخت دادری کے رہائشی دیویندر کے نام سے ہوئی ہے جو گینگسٹر کیس میں مطلوب تھا۔ اس پر 25 ہزار کا انعام بھی ہے۔ جبکہ بدلا پور پولیس اسٹیشن کے تحت این ٹی پی سی کے قریب پولیس چیکنگ میں دو بدمعاش دیپک اور روہت زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کے پسماندہ مجرمانہ ریکارڈ تلاش کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ دونوں بھی ایک قتل کے معاملے میں ملوث تھے۔

وہیں پولیس کے مطابق دیر رات تھانہ فیس 3 کو اطلاع ملی کہ دو شرپسند ایک شخص کا موبائل اور پرس چھین کر بھاگ رہے ہیں۔ اطلاع کے بعد پولیس نے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ، کچھ دیر بعد موٹرسائیکل پر دو افراد آتے ہوئے دیکھے گئے۔

جب پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں بدمعاش زخمی ہوگئے۔ ان کی شناخت گورو اور سدانند کے طور پر ہوئی ہے۔ پانچوں شرپسندوں کو نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.