یہ سانحہ ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں تھانہ رسیا کے تحت اتم پور گاؤں ہے۔
ہلاک شدہ لڑکیوں کی شناخت صائمہ بنت بشیر خان عمر، حینا بنت ریاض خان اور شمع بنت بھولے خاں کے طور پر کی گئی ہے۔
شمع تھانہ مٹیرا کے کیلاش پور سے اپنے ماموں کے گھر چھٹیاں بتانے آئی تھی۔
آج یہ بچیاں گاؤں کے قریب تالاب سے مٹی نکالنے کے لیے گئی جہاں تالاب کی گہرائی کو سمجھ نا سکی اور پھسل گئیں، جس کے سبب تینوں ڈوب گئیں۔
جب تک گاؤں کے لوگ تالاب تک پہنچ کر ان کو نکالتے کافی وقت گزر چکا تھا، جب اسے نکالا تو انکی لاش نکلی، جس کے بعد پورے گاؤں میں غم کا ماحول چھا گیا۔
ایڈیسنل پولیس کپتان رویندر سنگھ نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں اور لواحقین متوفی لڑکیوں کو ڈوبنے سے متعلق کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔
موقع پر پہنچے ایس ڈی ایم بہرائچ اور رسیا تھانہ انچارج پریم پرکاش پانڈے نے اہل خاندان کے ساتھ قانونی خانہ پوری کر پنچنامہ بھروا کر لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
جس کے بعد تینوں معصوم بچیوں کو سپرد خاک کیا گیا-