پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چھوٹکی دھنکی گاﺅں باشندہ کارا یادو کل دیر رات اپنے حامیوں کے ساتھ گاﺅں میں فائرنگ کر رہا تھا۔
اس بات کی اطلاع کارا یادو کے حریف گاﺅں کے ہی ونود یادو کو لگی تو اس نے بھی اپنے حامیوں کے ساتھ گولیاں چلانی شروع کر دیں۔
اسی دوران گولی لگنے سے ونود یادو کی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ گورے لال یادو شدید طور سے زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کیلئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا۔جس کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ اور پولیس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔