ETV Bharat / jagte-raho

آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے 10 افراد گرفتار - تھانہ سائبر کرائم پولیس اور سہارنپور تھانہ پولیس ٹیم

سہارنپور پولیس نے پے ٹی ایم کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے 10افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے 24موبائل 664سم کارڈ، 4لاکھ 50ہزار نقد، 19آدھار کارڈ، 4اے ٹی ایم، کمپیوٹر اور اسکینر وغیرہ برآمد کیے ہیں۔

ten people arrested for online fraud in saharanpur
آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے 10 افراد گرفتار
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:34 PM IST

ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چینپا نے صحافیوں کے سامنے انکشاف کیا کہ پولیس نے فرضی طریقہ سے آئی ڈی جمع کرکے سم وغیرہ نکالنے اور ان سے ناجائز طریقہ پر کام کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 10افراد کو مخبر کی اطلاع پر ایک مکان سے گرفتار کیا۔

گرفتار افراد کے قبضہ سے 24موبائل 664سم کارڈ، 4لاکھ 50ہزار نقد، 19آدھار کارڈ، 4اے ٹی ایم، کمپیوٹر اور اسکینر وغیرہ برآمد کیے ہیں۔

آن لائن دھوکہ دہی کرنے والے 10 افراد گرفتار

موصولہ اطلاع کے مطابق سہارنپور کوتوالی پولیس اور تھانہ سائبر کرائم پولیس ٹیم نے ایسے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو فرضی طریقہ سے آدھار کارڈ جمع کرکے ان کو فرضی موبائل سم بناکر اور انہیں غیرقانونی کام میں استعمال کرتے تھے۔

تھانہ سائبر کرائم پولیس اور سہارنپور تھانہ پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چوکی نمائش کیمپ علاقہ میں واقع گورو عرف کاکو کے مکان میں چھاپہ ماری کرتے ہوئے وہاں سے 10افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے لوگوں سے جب پوچھ تاچھ کی گئی تو انہو ں نے بتایا کہ وہ فرضی طریقہ پر آئی ڈی جمع کرکے ان سے فرضی موبائل سم خریدتے تھے اور وہ اسے جوا سٹہ وغیرہ میں استعمال کرتے تھے۔

پولیس نے ہردیپ سنگھ، ہرش دیپ، امن، گورو گمبر، امن گرگ، سنی، انکت تیاگی، بھانو بھگت، پدم راج اور ممتاز کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے تمام افراد کو جیل بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے، اس سلسلہ میں ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چننپا نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد شاطر قسم کے ہیں اور یہ لوگوں کو اپنے جال میں پھنساکر لوگوں سے بڑی بڑی رقومات وصولتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.