ETV Bharat / jagte-raho

بانڈی پورہ: 19 تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جانے سے عوام کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

crime
crime
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 6:32 PM IST

بانڈی پورہ کی عوام نے اس ضمن میں حکام سے شکایت کی ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ ہوگیا ہے، اس پر حکام کی جانب سے کارروائی کی جائے۔

بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر لیگل میٹرولوجی کے مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران دکانداروں 11000 روپے جرمانے عائد کیا ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک اہم مہم چلائی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقے کی منڈیوں کے باقاعدہ معائنہ کو یقینی بنائیں اور زائد قیمتوں اور دیگر غلط کاموں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

مزید پڑھیں:انتظامی افسران و بی ڈی سی چئیرمین نے گُرمل کا دورہ کیا

اسسٹنٹ کنٹرولر کی سربراہی میں محکمہ لیگل میٹرولوجی نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ملنگام ، واٹہ پورہ ، اوناگام اور مین مارکیٹ میں سبزی ، پھل فروش ، پولٹری ، گوشت بیچنے والے ، کیرانا ، بیکری ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور ایندھن کی فراہمی کے پمپوں سمیت مختلف کاروباری اداروں کا معائنہ کیا۔

اس دوران 19 تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تاجروں پر 11000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ اس قسم کی کارروائی مستقل طور پر جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.