ETV Bharat / jagte-raho

ایس پی رہنما رام جی موریہ گولی کی سبب ہلاک

ایس پی کے رہنما رام جی موریہ کی مشتبہ حالت میں گولی لگنے کے سبب ہلاک ہوگئے۔

SP leader shot himself says police
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 10:58 PM IST

اترپردیش کے ضلع سلطانپور کے نگر کوتوالی حلقے میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما رام جی موریہ کا مشتبہ حالت میں گولی لگنے کے سبب موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ کوتوالی حلقے کے شاستری نگر کے باشندے رام موریہ (40) جمعرات کی رات تقریباً 11 بجے کھانہ کھا رہے تھے۔ اسی دوران کمرے سے فائرنگ کی آواز آئی۔ اہل خانہ نے جب دیکھا تو ان کی کنپٹی پر گولی لگی تھی۔ انہیں نازک حالت میں سلطانپور کے ضلع ہسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ ریفر کردیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

بادی النظر میں پولیس واردات کو خود کشی قرار دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع سے لائیسنسی ریوالور، ایک کھو کھا اور موبائل فون برآمد کیےگئے ہیں۔ پولیس واردات کی تفتیش کررہی ہے۔

غور طلب ہے کہ رام جی موریہ پہلی بار امیٹھی اسمبلی حلقے سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے تھے۔ کچھ دن پہلے وہ ایس پی میں شامل ہوگئے تھے۔ کچھ روز قبل وہ ایس پی کے صدر اکھیلیش یادو سے ملاقات کرکے لوٹے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.