مقامی افراد نے ممنوعہ جانوروں کے منھ اور کھال کے باقیات دیکھ کر 0192 پر اطلاع دے کر پولیس کو بلایا۔
پولیس موقع واردات پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور مشتعل عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی۔
مانکڑا گاؤں کا رہائشی مہیندر گولا اور سونو صبح کے وقت کھیت میں گئے تو انہیں جانوروں کے باقیات دکھائی دیے۔
مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ یہاں مسلسل ممنوعہ جانوروں کا قتل کیا جا رہا ہے، اس لیے علاقے سے جانور مسلسل کم ہوتے جا رہے ہیں۔
جب کہ پولیس کی جانب سے اس کی تردید کی جا رہی ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹ فیکٹری بند ہے، اس لیے جانوروں کے اسمگلر جنگل میں ممنوعہ جانور کو مارتے ہیں اور اس کا گوشت شہر میں بیچ دیتے ہیں۔
انسپکٹر وجئے کمار نے کہا کہ نامعلوم جانور اسمگلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ جلد ہی جانوروں کے اسمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔