ETV Bharat / jagte-raho

شراب مافیاوں سے تعلقات، ایس ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار لائن حاضر - شراب مافیا

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے ایس ایس پی نے شراب مافیاوں کو تحفظ فراہم کرنے کے الزام میں ایس ایس آئی دینیش تالان سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کردیا ہے اور ان کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے ۔

شراب مافیاوں سے تعلقات، ایس ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار لائن حاضر

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:04 PM IST

غازی آباد میں ایس ایس آئی دینیش تالان سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو شراب مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں غازی آباد کے ایس ایس پی نے لائن حاضر کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے

تفتیش کے بعد ایس ایس پی نے بڑی کارروائی کی ۔تمام کا تعلق مودی نگر پولیس اسٹیشن سے ہے۔پولیس کی چھاپہ ماری سے پہلے ہی یہ لوگ شراب مافیا کو مطلع کر دیا کرتے تھے۔

پولیس کے سینئر عہدیداروں کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مودی نگر کوتوالی کے ایک بڑے شراب مافیا کے ساتھ پولیس کے کچھ اہلکار ان کی مدد کررہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ماضی میں گرفتار شراب اسمگلروں نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اس علاقے میں شراب مافیا کے ساتھ پولیس ملی ہوئی ہے ۔

حال ہی میں ایس پی دیہی نے ایس ایس آئی دینیش تالان کو اس تعلق سے انتباہ کیا تھا۔لیکن اس کے باوجود اسمگلر سر عام پولیس اہلکاروں کے سرپرستی میں شراب فروخت کررہے تھے۔

اس کی خفیہ تحقیقات کے ابتدائی تفتیش میں ہوئی تصدیق کے بعد ایس ایس پی نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

ایس پی دیہی نیرج جدون کے مطابق شراب اسمگلر کا نیٹ ورک اتنا مضبوط ہے کہ کسی بھی چھاپہ ماری سے قبل ان تک اس کی معلومات پہنچ جاتی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.