ETV Bharat / jagte-raho

اے ٹی ایم ہیکر گروہ کے سات ملزمان گرفتار - انسپیکٹر کملیش کمار پانڈے

ریاست اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے جمعہ کو اے ٹی ایم ہیکر گروہ کے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

seven atm hacker suspects arrested in pratapgarh district
اے ٹی ایم ہیکر گروہ کے سات ملزمان گرفتار
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:40 PM IST

پولیس اہلکار نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ ،نوٹ پیڈ ،مختلف طرح کے الیکٹرانک آلات و اے ٹی ایم کارڈ برآمد کیا ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ دفتر (میڈیا سیل ) سے ہفتہ کی شام جاری پریس ریلیز کے بموجب سب انسپیکٹر کملیش کمار پانڈے مع فورس مخبر کی اطلاع پر سگرہ ڈھلان وکاس بھون روڈ کے نزدیک سے اے ٹی ایم ہیکر گروہ کے روہت کمار ساکن جوگا پور تھانہ سٹی کوتوالی ، امت کمار عرف امرت لال ساکن بھیسونا تھانہ رانی گنج ، روی کمار ساکن سپطین روڈ تھانہ سٹی کوتوالی ،راجیش پرتاپ سنگھ عرف گڈّو ساکن بھدوہی تھانہ سٹی کوتوالی ،شالو عرف یوگیش مشرہ ساکن وکرم پور تھانہ سٹی کوتوالی و بندنہ تیواری زوجہ راکیش تیواری ساکن بھگواسے تھانہ پٹّی کوتوالی سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ان کے قبضے سے تین کار، ایک لیپ ٹاپ نوٹ پیڈ کے علاوہ کلون تیار کر رقم نکالنے والے الیکٹرانک آلات ،18 اے ٹی ایم کارڈ ،8 موبائل فون اور 76109 روپیہ نقد برآمد کیا ۔

جب کہ ان کے دیگر ساتھی کملیش کمار، جتیندر بہادر سنگھ عرف ایس پی ،جتیندر موریہ و راہل سمیت چار ملزمان فرار ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:'حج پر خرچ ہونے والی رقم کا حساب نہیں لیا جانا چاہیے'

پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ اے ٹی ایم کے ذریعہ فریب سے لوگوں کا اے ٹی ایم کارڈ لے کر اسکین کر اس کا کلون تیار کرتے اور اے ٹی ایم سے رقم نکال لیتے ہیں۔

گروہ کے لوگ ایسے اے ٹی ایم بوتھ پر جاتے ہیں جہاں رقم نکالنے والوں کاہجوم ہوتا ہے اور وہاں گارڈ نہیں ہوتے۔

ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر ہفتہ کو جیل بھیجا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.