ETV Bharat / jagte-raho

امروہہ میں پچاس کروڑ مالیت کی صندل کی لکڑیاں ضبط - sandalwood worth 50 crore seized

دہلی کرائم برانچ اور امروہہ پولیس نے ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 کروڑ روپے کی صندل کی لکڑی برآمد کی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ لکڑیاں بہت سے ممالک میں اسمگل کی جاتی ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 12:52 PM IST

Updated : Aug 10, 2020, 2:24 PM IST

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے ہاشمی نگر میں دہلی کرائم برانچ اور امروہہ کوتوالی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں سرخ صندل کی لکڑیاں برآمد کیں۔

اس پورے معاملے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن ٹنڈا نے بتایا کہ 'ایک ملزم کی تلاش میں دہلی کرائم برانچ نے امروہہ پولیس کے ساتھ ایک جگہ پر چھاپہ مار کارروائی کی جہاں سفید اور سرخ صندل کی لکڑیوں کے ساتھ ساتھ کھیر کی لکڑیاں بھی بڑی مقدار میں برآمد ہوئیں۔'

اس معاملے میں پولیس، گودام کے مالک قمر احمد اور دو دیگر افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ لکڑیاں چین اور جاپان سمیت متعدد ممالک میں اسمگل کی جاتی ہیں۔ ان لکڑیوں کو تھرماکول اور بوری میں بھر کر ٹرک پر لوڈ کیا جارہا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق ضبط کی گئی چندن کی ان لکڑیوں کی قیمت تقریباً 50 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزمین کا یہ نیٹ ورک کتنے ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔

Last Updated : Aug 10, 2020, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.