ETV Bharat / jagte-raho

سہارنپور: چاچا نے بھتیجے کا قتل کیا - سہارنپور کی خبر

سہارنپور میں خونی رشتے تار تار ہونے کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے جہاں سگے چاچا نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے سات سالہ معصوم بھتیجے کا قتل کردیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 9:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے تھانہ قطب شیر علاقہ کے محلہ ڈھولی خال کے باشندہ غیاث الدین کا سات سالہ بیتا عبدالسمیع جمعرات کی رات تقریباً دس بجے اچانک غائب ہوگیا تھا۔

بچے کے غائب ہونے کے بعد گھر والوں نے اسے کافی جگہ تلاش کیا لیکن اس کوئی پتہ نہ چل سکا۔ جس کے بعد والد نے دیر مقتول کے والد نے تھانہ قطب شیر میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی تحریری شکایت درج کرائی۔

شکایت ملنے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی شروع کردی اور شک کی بنأ پر بچے کے چاچا کو گرفتار کیا گیا، تب ہی پولیس نے پوچھ تاچھ میں سختی برتی اور ملزم چاچا نے اپنا گناہ قبول کرلیا اور یہ بھی بتایا کہ اس نے اپنے بھتینے کا گلا دباکر قتل کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد متوفی کے اہلخانہ صدمے سے نڈھال ہوچکے ہیں۔

سات سالہ معصوم بھتیجے کا قتل

پولیس نے کشن پورہ نالہ کی پٹری سے بچے کی لاش برآمد کرکے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس ملزم چاچا اور اس کے ساتھیوں سے مزید پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے بتایا کہ ملزم چند دنوں قبل ہی دہلی سے آیا تھا اور اس نے آپسی رنجش کی بنأ پر منصوبہ بند طریقے سے اپنے بھتیجے کو اغوا کرکے قتل کی واردات انجام دی۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان نے پولیس اور مقتول کے اہلخانہ کو گمراہ کرنے کے لیے تاوان کی خطیر رقم کا بھی مطالبہ کیا تھا لیکن بروقت وہ گرفتار کرلے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.