ETV Bharat / jagte-raho

بیکانیر: بینک سے گیارہ لاکھ رقم کی لوٹ - بینک مینیجر پر فائرنگ

بیکانیر میں نامعلوم جرائم پیشہ نقاب پوشوں نے راجستھان مرودھرا گرامین بینک سے گیارہ لاکھ روپئے لوٹ لیے، اس دوران نقاب پوش ڈاکوؤں نے بینک مینیجر پر فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا۔

robbers robbed eleven lakh from rajasthan marudhra grameen bank in bikaner
راجستھان مرودھرا گرامین بینک سے گیارہ لاکھ روپئے کی لوٹ
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 10:04 PM IST

ریاست راجستھان کے بیکانیر میں نامعلوم جرائم پیشہ نقاب پوشوں نے راجستھان مرودھرا گرامین بینک سے اسلحہ کی زور پر گیارہ لاکھ روپئے لوٹ لیے، بینک میں داخل ہوتے ہی نقاب پوش ڈاکوؤں نے بینک مینیجر پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

رینج آئی جی پرفل کمار

یہ واردات بیکانیر کے نئے شہر پولیس اسٹیشن کے مکتا پرساد کالونی میں واقع راجستھان مرودھرا گرامین بینک میں انجام دی گئی، جس کی اطلاع ملنے کے بعد رینج آئی جی پرفل کمار، ایس پی پرہلاد سنگھ، ایڈیشنل ایس پی پون مینا سمیت پولیس کے اعلی آفیسر بھی موقع پر پہنچ گئے۔

اس دوران پولیس کے اعلیٰ افسران نے بینک میں جائے واردات کا معائنہ کیا اور بینک اہلکاروں سے واقعے کے بارے میں معلومات حاصل کیں، واقعے کے فورا بعد ہی ایس پی پرہلاد سنگھ نے پولیس ٹیموں کو متحرک کردیا اور اس دوران شہر میں ناکہ بندی بھی کردی گئی۔

جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رینج آئی جی پرفل کمار نے بتایا کہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں بھی راجستھان مرودھارا گرامین بینک میں اسی طرح کے واقعات منظر عام پر آئے ہیں اور ابتدائی طور پر بینک میں سیکیورٹی میں کچھ کمی محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بینک میں سیکیورٹی گارڈ نہیں ہے، ایسی صورتحال میں یہ بھی واقعہ کی وجہ ہو سکتی ہے، اس دوران انہوں نے بتایا کہ پولیس کو پہلے ہی غیر قانونی اسلحہ لے جانے کے متعلق بیکانیر میں پولیس نے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ درج کیا ہے۔ اور یہ واقعہ بھی غیر قانونی اسلحہ کی بنا پر ہوا ہے اور معلومات جمع کی جارہی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں بھی روانہ کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم مقامی ہے یا اس کے باہر ابھی بھی کچھ کہنا مشکل ہے لیکن ابتدائی طور پر کچھ چیزیں منظر عام پر آئیں ہیں اور تفتیش آگے کی جارہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

جبکہ زخمی بینک منیجر مدن لال کو فوری طور پر بیکانیر کے پی بی ایم اسپتال بھیج دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے ، بتایا جارہا ہے کہ بینک منیجر کو 4 دن قبل ہی اس برانچ میں منتقل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.