ETV Bharat / jagte-raho

جنسی زیادتی کی شکار لڑکی ہلاک

جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لڑکی نے زہر کھالیا۔

جنسی زیادتی کی شکار لڑکی ہلاک
جنسی زیادتی کی شکار لڑکی ہلاک
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 10:58 PM IST

اترپردیش کے سہارنپور گنگوہ تھانہ حدود پیش آئےجنسی زیادتی واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے کے بعد لڑکی نے زہریلی اشیاء کھالی، سنگین حالت میں اسے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

جنسی زیادتی کی شکار لڑکی ہلاک

گنگوہ کے رہنے والے ایک شخص نے کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ محلہ کے ہی رہنے والے ایک نوجوان نے اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اپنے ڈرائیور کی مدد سے ویڈیو بنائی، لڑکی نے رسوائی کے خوف سے یہ بات کسی کو نہیں بتائی جس کے بعد ملزم برابر اس پر جسمانی تعلقات بنانے کے لئے دباؤ بنانے لگا، لڑکی کے انکار کرنے پر اسے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی مگر لڑکی نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا جس کے بعد ملزم نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کردی۔ جب لڑکی کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے گزشتہ دن زہریلی اشیاء کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی، فوراً لڑکی کے اہل خانہ اسے لے کر سرکاری اسپتال پہنچے، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور پولیس نے لڑکی کا بیان درج کیا۔

ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال میں ریفر کردیا جہاں علاج کے دوران لڑکی کی موت واقع ہوگئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔اس سلسلے میں ایس پی دیہات اشوک کمار مینا نے بتایا کہ معاملہ میں دونوں ملزموں کے خلاف کیس درج کرکے انھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔اہل خانہ نے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد 1643

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.