ETV Bharat / jagte-raho

اے ٹی ایم کاٹنے کے باوجود چوروں کے ہاتھ خالی - راجستھان

جرائم پیشہ افراد کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ چوری کو انجام دینے کے لیے اے ٹی ایم تک کو نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ راجستھان میں پیش آیا جہاں چوروں نے گیس کٹر مشین سے  اے ٹی ایم کو کاٹ دیا ۔

اے ٹی ایم کی چوری
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 10:15 PM IST

راجستھان میں ضلع جُھنجھُنوکے چیڑاوہ کے پاس کُھڑیا گاؤں میں وکرانگی سینٹرکے اے ٹی ایم کو چوروں نے گذشتہ رات گیس کٹر سے کاٹا لیکن ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق چور اے ٹی ایم کو کاٹ کر اندر روپیوں کے چار باکس بھی ساتھ لے گئے، لیکن چوروں کے ہاتھ ایک روپیہ بھی نہیں لگاکیونکہ سریش کمار نے رات کو جاتے وقت اے ٹی ایم سے کیش نکال لیا تھا۔

چوروں نے اے ٹی ایم کو بری طرح سے نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے بیلٹ، راڈ وغیرہ توڑ ڈالے۔ علاوہ ازیں سینٹر میں میں لگے دو سی سی ٹی وی کیمرے توڑدیے گئے اور کیمروں کی ریکارڈنگ کرنے والی این وی آر بھی اٹھا کر لے گئے۔

وکرانگی سینٹر آپریٹرسریش کمار نے بتایا کہ وہ رات کو شٹر ڈاؤن کرکے گھر چلاگیا تھا۔ صبح چھ بجے آکر دیکھا تو شٹر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

اے ٹی ایم بھی اندر سے ٹوٹا ہوا تھا۔ کیمرے وغیرہ دیگر سامان ٹوٹے ہوئے تھے۔ وکرانگی سینٹرآپریٹرنے منڈریلا پولیس تھانے میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش کر رہی ہے۔

Intro:Body:

mufeez

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.