ETV Bharat / jagte-raho

شری گنگا نگر : مزدور کی موت پر احتجاج - Power department

ریاست راجستھان کے شری گنگا نگر میں ایک مزدور کی مشتبہ حالات میں موت ہونے پر ضلع ہسپتال کے احاطے میں مزدوروں نے دھرنا دیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 10:27 PM IST

کوتوالی تھانہ کے انچارج راجندر سنگھ جودھا نے بتایا کہ پیر کی صبح ضلع اسپتال میں مزدور رہنماؤں ہرکیول دیپ سنگھ، پرکاش راؤ اور سادھو سنگھ کی رہنمائی میں مزدوروں کے ذریعہ دھرنا دیئے جانے کی جانکاری ملنےکے بعد نگراں ڈی ایس پی (شہر) وکی ناگپال، کوتوال گجیندر سنگھ جودھا جائے واقع پر پہنچے۔

محکمہ بجلی کے افسران اور پولس کے ذریعہ صحیح جانچ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم ہوگیا۔

متوفی مزدور گیان چند (30) کی لاش کا پوسٹ مارٹم میڈیکل بورڈ سے کروایا گیا ہے۔

رپورٹ آنے پر موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔

گیان چند کے جسم پر ظاہری چوٹ کا نشان نہیں پایا گیا ہے۔

پولس نے بتایا کہ چک چار۔ای (چھوٹی) کے رہنے والے گیان چند گزشتہ روز پیر کو دیر رات پدم پور مارگ پر مزدوری کرکے واپس گھر لوٹ رہا تھا۔

راستے میں سیتیا کالونی میں جب وہ بابا کھیترپال مندر کے نزدیک سے گذررہا تھا تب بارش ہونے لگی۔

وہ ایک دکان کے ٹین شیڈ کے نیچ رک گیا۔ یہ دکان بند تھی۔ اسی جگہ کچھ دیر بعد گیان بے ہوش پڑا ملا۔

اردگرد کے لوگوں نے اس کو ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن وہ ہوش میں نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیے:راجستھان: بی جے پی کے احتجاجی مظاہرے کا پروگرام ملتوی

اسے جب ہسپتال پہنچایا گیا تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔

مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ٹین شیڈ کے نیچے بجلی کا تار کھلا ہونے سے کرنٹ لگنے سے گیان چند کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.