ETV Bharat / jagte-raho

مظفرپور: متاثرہ کو جلانے کے ملزم کو ریمانڈ پر لے گی پولیس - ملزم کو ریمانڈ پر لے گی پولیس

ریاست بہار کے بکسر میں جنسی زیادتی کے بعد جلائی گئی متاثرہ کی راکھ ابھی ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی تھی کہ ضلع مظفرپور میں آہیاپور تھانہ علاقے کے ناظر پور گاؤں میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پولیس عدالت سے گرفتار کیے گئے اہم ملزم کو ریمانڈ پر لینے کی اپیل کرے گی۔

متاثرہ کو جلانے کے ملزم کو ریمانڈ پر لے گی پولیس

author img

By

Published : Dec 10, 2019, 2:52 PM IST

مظفر پور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ناظر پور گاؤں میں ہفتے کی رات 23 سالہ متاثرہ کے ساتھ اس کی پڑوسی نے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمت کرنے کی وجہ سے جب وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا تو اس نے لڑکی کو زندہ جلا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کا علاج مظفرپور کے سرکاری ہسپتال میں چل رہا ہے اور اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
جے کانت نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اہم ملزم کو گرفتار کرکے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں تفصیلی تحقیق اور پوچھ تاچھ کے لیے پولیس عدالت سے ملزم کو پولیس ریمانڈ پر سونپے جانے کی اپیل کرے گی۔
اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا کہ ناظر پور گاؤں میں ہفتے کی رات لڑکی کو گھر میں اکیلا دیکھ کر پڑوسی نے اس کی جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر اس نے لڑکی کو آگ کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ تقریباً 50 فیصد تک جل گئی ہے۔ اسے مظفرپور کے سرکاری اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے متاثرہ کی حالت کافی نازک بتائی ہے۔
وہیں، پرائمری ہیلتھ سینٹر میں تعینات متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ ملزم پچھلے تین برس سے ان کی بیٹی کو پریشان کر رہا تھا۔اس کے استحصال کی دھمکیوں سے پریشان ہو کر ان کی بیٹی نے کالج جانا بھی بند کر دیا تھا۔
اس نے بتایا کہ متاثرہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی ہے۔ جب ملزم گھر میں داخل ہوا تب وہ اکیلی تھی۔
متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ جنسی زیادتی کی کوشش میں ناکام رہنے پر ملزم نے ان کی بیٹی کو قتل کرنے کے ارادے سے اسے جلا دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم کے باپ کا علاقے میں کافی دبدبہ ہے اور ان کے خاندان کو کافی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.