حال ہی میں بجنور کے چاند پور پولیس اسٹیشن علاقے میں پانچ بدمعاش، ایک ماربل کاروباری کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور سونے کے زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اس معاملے میں جلد از جلد کارروائی کرتے ہوئے ان پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا اور ساتھ میں ان کے پاس سے مسروقہ 35 ہزار اور تین غیر قانونی طمنچے بھی برآمد کیے ہیں۔
پولیس نے ان کی شناخت عابد، قاسم، ناظر اور ارمان کے طور پر کی ہے۔
اطلاع کے مطابق ان پانچ بدمعاشوں کا پہلے بھی مجرمانہ ریکارڈ رہ چکا ہے۔
وہیں اس معاملے کی حل ہوجانے کے بعد سے ماربل کاروباری سوربھ اگروال پولیس کی کارروائی سے بے حد خوش ہیں۔