ETV Bharat / jagte-raho

پولیس تصادم میں ایک شرپسند گرفتار، ایک فرار - نوئیڈا میں پولیس تصادم

دہلی سے متصل شہر نوئیڈا میں پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم میں پولیس نے ایک شرپسند کو گرفتار کیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 3:42 PM IST

گوتم بودھ نگر نوئیڈا میں شرپسند عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ دیر رات پولیس اور شرپسندوں کے درمیان تصادم کے بعد نوئیڈا فیس 3 پولیس اسٹیشن سیکٹر 63 جے بلاک میں ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکور اگروال کے مطابق اتوار کی دیر رات تھانہ فیس 3 سیکٹر 63 جے بلاک نوئیڈا میں پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران اپاچی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔ پولیس نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے پولیس فورس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں ایک بدمعاش زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

انکور اگروال نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کی شناخت یونس ملک رہائشی لال کنواں تھانہ کوی نگر ضلع غازی آباد کے نام سے ہوئی ہے لیکن یہ اصل میں ضلع بلند شہر کے محلہ اسلام آباد کا رہنے والا ہے جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت سنجو کے نام سے ہوئی ہے۔ یونس کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ یونس پر ایک درجن سے زیادہ مقدمے چل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.