پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے بتایا کہ 34 سالہ منوج کمار چورسیہ پان کی تجارت کرتا تھا ۔آج وہ منڈی سے وصولی کرکے ای رکشہ سے ٹرین پکڑنے اسٹیشن جا رہا تھا کہ چوراہے سے آگے اسٹیشن روڈ پر بائک سوار بدمعاشوں نے تعاقب کر رکشہ روک لیا اور اس کو گولی مار کر نقدی والا بیگ لوٹ کر فرار ہو گئے۔
چورسیہ کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے قبضہ میں لے کر تحقیق شروع کر دی ہے ۔