پولیس نے بتایاکہ سموار کی دیر رات ٹیکنی واس بازار کے نزدیک چھپرہ ۔ سیوان قومی شاہراہ نمبر 531 پر ایک ٹرک کھڑا ہوا تھا ۔
اسی دوران بالو لدے دوسرے ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی ۔
اس واقعہ میں ٹکر مارنے والے ٹرک کے خلاصی کی موت ہوگئی ۔
متوفی کی شناخت ضلع کے مکھڑا تھانہ علاقہ کے شری پال گاﺅں باشندہ راجو رائے (29) کے طورپر کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے:'اُردو صرف زبان ہی نہیں تہذیب ہے'
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دی ہے ۔
ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔