بلرام سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک - اترپردیش کے ضلع بلرامپور
اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے اترولہ کوتوالی علاقے میں جمعرات کو مسافروں سے بھری جیپ کے بے قابو ہوکر پلٹ جانے سے ایک مسافر کی موت ہوگئی جبکہ دو مسافر زخمی ہوگئے۔
بلرام سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اترولہ منکا پور روڈ پر نکٹوا گاؤں کے نزدیک مسافروں سے بھری جیپ کے بے قابو ہوکر پلٹ جانے سے اس میں سوار ایک شخص کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ جیپ میں سوار مہلوک کی بیٹی سیما اور شیام لال شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے کے بعد جیپ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 12:10 AM IST