ETV Bharat / jagte-raho

زمینی تنازع میں گولی باری، ایک مسافرزخمی

بہار میں سارن ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ میں اتوار کو دو فریق کے مابین تنازع کے بعد گولی باری کے واقعے میں ایک مسافرزخمی ہوگیا۔

one passenger was injured in dispute between two parties in district saran
زمینی تنازعہ میں گولی باری، ایک مسافرزخمی
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 10:46 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اومگھا گاﺅں کے باشندہ ( ہوم گارڈ ) نول سنگھ اور فوج کے سبکدوش جوان چندریکا سنگھ کے مابین پہلے سے چل رہے زمینی تنازع کی وجہ سے کئی راﺅنڈ فائرنگ کی گئی۔

اس واقعے میں وہاں سے گذر رہے ریول گنج تھانہ علاقہ کے راجمل پیڑاری گاﺅں باشندہ للن سنگھ کو گولی لگ گئی، جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گاﺅں والوں نے فورا زخمی کو علاج کے لیے چھپرہ صدر اسپتال پہنچانے کے ساتھ ہی معاملے کی اطلاع مفصل تھانہ پولیس کو دی، اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے نول سنگھ کے دو بیٹے اور چندریکا سنگھ کے داماد اور نواسے کو گرفتار کرنے کے ساتھ ہی چندریکا سنگھ کی لائسنسی بندوق کو ضبط کر لیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے جانچ کر رہی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.