ETV Bharat / jagte-raho

درگاہ کی چندہ پیٹی سے ایک لاکھ کی چوری - ناگور کے بڑی کھاٹو

ضلع ناگور کے بڑی کھاٹو علاقے میں واقع حضرت سمن دیوان بابا کی درگاہ میں نصب چندہ پیٹی سے چوروں نے ایک لاکھ کی چوری کی ہے۔

one lakh stolen from dargah donation box in nagore
درگاہ کی چندہ پیٹی سے ایک لاکھ کی چوری
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:09 PM IST

ریاست راجستھان کے ناگور ضلع کے بڑی کھاٹو علاقے میں واقع حضرت سمن دیوان بابا کی درگاہ میں ایک چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درگاہ میں مزار کے قریب چندہ کے لیے ایک پیٹی نصب کیا گیا تھا، جس کو چوروں نے توڑ کر اس میں رکھی ہوئی رقم اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔

اس تعلق سے مقامی پولیس اسٹیشن میں معاملہ بھی درج کرایا گیا ہے، بڑی کھاٹو پولیس اہلکار نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے سے فون پر بات چیت کے دوران بتایا کہ درگاہ کمیٹی کے صدر عبدالغفور بہلیم سلاوٹ نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے لکھا کہ درگاہ میں چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں چور نے تقریبا ایک لاکھ روپے چورا لیے ہیں۔

پورے معاملے کی تحقیقات پولیس کے اے ایس آئی سو حلال کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ چوری کا انکشاف کرنے کے لیے درگاہ اور درگاہ کے اطراف میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بڑی کھاٹو علاقے کے قریب ہی ترناؤ علاقے میں آج ایک بینک لوٹنے کی بھی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جس کے بعد میں پولیس کے کام پر سوالیہ نشان کھڑے ہو رہے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.