ETV Bharat / jagte-raho

نوئیڈا میں صحافی کی کار چوری - نوئیڈا کی خبریں

نوئیڈا میں جرائم اور چوری کی واردات عروج پر ہے اور اب کوئی بھی ان سے محفوظ نہیں ہے۔تھانہ سیکٹر 20 کے سیکٹر 10 میں واقع ڈیلی شاہ ٹائمز کے دفتر کے سامنے کھڑی ایک صحافی کی کار چوری ہوگئی۔

image
image
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 12:37 PM IST

اطلاع کے مطابق پریش چودھری ' ڈیلی شاہ ٹائمز ' اخبار گوتم بودھ نگر کے ضلعی انچارج ہیں۔ جن کا دفتر ڈی 232 سیکٹر 10 میں ہے۔

انہوں نے اپنی آئی 10 کار کو سنیچر کی شام 6.30 بجے آفس کے ڈی 199 کے پاس کھڑی کی تھی اور اس کے بعد وہ دفتر میں کام کرنے چلے گئے۔

صحافی کی کار چوری

رات 9 بجے کے قریب جب وہ آفس سے نکلے تب وہاں ان کی کار موجود نہیں تھی۔ متاثرہ صحافی نے اس کی اطلاع پولیس کنٹرول روم کو دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیے جس میں واضح ہوگیا کہ چند چور گاڑی اپنے ساتھ لے گئے، اسی دوران پولیس نے تحریر لے کر نا معلوم شرپسند عناصر کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.