موتیہاری ضلع کے گاؤں کنڈوا چین پور میں بچی کے ساتھ ابتداً جنسی زیادتی کی گئی، اس کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد لاش کو جھاڑی میں لے جاکر جلا دیا گیا۔
اس واقعے کے تعلق سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔
بتایا جا رہا ہے بچی کے والدین کے سامنے بچی کی لاش کو جلایا گیا ہے۔
مقامی افراد کا کہن اہے کہ بچی کے والدین کو ہراساں کرنے کے بعد بچی کی لاش کو اس کے سامنے مٹی کا تل چھڑک کر جلا دیا گیا۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی اور ایس پی نوین چندر جھا نے ملزمین کی گرفتاری کے ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ ملزمین کی گرفتاری جلد عمل میں آئے۔
اس معاملے کے سلسلےمیں مقامی افراد نے یہ الزام لگایا ہے کہ ملزمین اور تھانہ انچارج کے بعد اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:کمل ناتھ کے چچازاد بھائی اور بھابھی کا قتل، ایک اور ملزم گرفتار
دریں اثنا ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
بتایا جا رہا ہے اس آڈیو کلپ میں جو آواز ہے وہ انتظامیہ اور ملزم کی ہے۔ تاہم ای ٹی وی بھارت اس آڈیو کلپ کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔