ریاست چھتیس گڑھ کے رائے پور میں کانکیر پولیس نے للیتا چوک پر واقع وی آئی ٹی کمپیوٹر شاپ پر چھاپہ مار کر دکان کے ڈائریکٹر ہتیش اگروال کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے نکسلیوں کو بغیر کسی بل کے واکی ٹاکی، کمپیوٹر اور بہت سارے الیکٹرانک اشیاء کی فراہمی کے الزام میں ملزم ہیتش اگروال کو گرفتار کیا ہے۔
فی الحال پولیس کاروباری شخص ہتیش اگروال کو اپنے ساتھ کانکیر لے گئی ہے جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ نکسلیوں کے شہری تعلقات کے معاملے میں گزشتہ دنوں کچھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا تھا جن سے تحقیق و تفتیش کے بعد کچھ انکشافات کی بنیاد پر کانکیر پولیس نے وی آئی ٹی کمپیوٹر شاپ پر چھاپہ مارا تھا۔