ضلع مظفر نگر کے چرتھوال تھانا علاقے کے گاؤں دودھلی سے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ شراب اسملگر غیر قانونی طریقے سے شراب تیار کررہے ہیں۔ جس سلسلے میں پولیس نے دو شراب اسمگلروں کو شراب بناتے ہوئے گرفتار کیا۔
پولیس نے ان کے قبضے سے غیر قانونی شراب برآمد کی ہے۔ساتھ میں ان کے پاس سے 5 لیٹر کچی شراب، دو کلو یوریا اور 10 لیٹر خام شراب بنانے کا سامان جیسے پلاسٹ کے کین، بالٹی اور پائپ بھی برآمد کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ملزم شراب میں یوریا ڈال کر اس کی شدت میں اضافہ کرکے اسے فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ان گرفتار ہوئے ایک ملزم کا نام انیکیت ہے جو دودھلی تھانہ کا رہائشی ہے۔وہیں دوسرے ملزم کا نام روہیت ہے جو پاوٹی خور تھانہ چرتھوال کا رہائشی ہے۔