پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانڈے ٹولہ باشندہ امین وشوناتھ پاٹھک (65) کل دیر رات اہلیہ کے ساتھ گھر کی چھت پر سوئے ہوئے تھے تبھی بدمعاشوں نے امین کو گولی مار کر قتل کر دیا اور ان کی اہلیہ کو پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ قتل کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔