ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد تھانہ ناگ پھنی علاقے میں 31 اکتوبر کو نامعلوم افراد نے باپ اور بیٹی کی چاقو سے گود کر بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔
پولیس اور اعلیٰ افسران نامعلوم لوگوں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی تھی، آج مرادآباد ایس ایس پی پربھارکر چودھری نے قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ معمولی تنازعہ کے بعد دو نوجوانوں نے باپ اور بیٹی کی گھر میں گھس کر بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔
معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کی نظرون اور اس کی بیٹی ثمرین کا قتل گھر میں گھس کر رات کے وقت کیا گیا تھا، قاتلوں نے سب سے پہلے باپ اور بیٹی کو نشہ سنگھا دیا تھا، اس کے بعد دونوں قاتلوں نے بے رحمی سے چاقو سے گود کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے معاملے کی تحقیق کر دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔
ایس ایس پی پربھاکر چودھری نے بتایا کی نظرون کے مکان کے نیچے قاتلوں کے چاچا کی گوشت کی دکان تھی، ایک دن جب نظروں گوشت لینے گیا تو وہیں پر دونوں کے درمیان لین دین میں جھگڑا ہو گیا تھا۔
ملزم یونس اور منان نے اپنے چاچا کا بدلہ لینے کے ارادے سے گھر میں گھس کر نظرون کے ساتھ اس کی بیٹی ثمرین کا بھی قتل کر ڈالا، قتل کرنے کے لیے استعمال اسلحہ کو بھی پولیس نے برآمد کیا ہے۔