ETV Bharat / jagte-raho

منا بجرنگی قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 5:02 PM IST

الہ آباد ہائی کورٹ نے مختار انصاری کے شارپ شوٹر رہے منا بجرنگی کے قتل کے الزام میں سنیل راٹھی کے خلاف چل رہے مجرمانہ معاملے کو آج غازی آباد کی سی بی آئی عدالت کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

munna bajrangi murder case shifted to cbi
منا بجرنگی قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

ہائی کورٹ نے ضلع باغپت کے ضلع جج سے کہا کہ مقدمے کی پوری تفصیلات سی بی آئی کورٹ کی خصوصی عدالت کو بھیجی جائے، ہائی کورٹ نے یہ حکم معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے دیا ہے۔

سی بی آئی کا کہنا تھا کہ کھیکرا تھانے سے کورٹ میں جمع تمام اہم دستاویزات کے ساتھ کیس کو ان کی عدالت میں منتقل کیا جائے تاکہ معاملے میں سازش سمیت قتل کی جانچ کر کے خاطیوں کو سزا دلائی جاسکے، اس سے پہلے پریم پرکاش سنگھ عرف منا بجرنگی کی بیوی سیما سنگھ نے بیوی کے قتل کی سی بی آئی جانچ کرانے کے لیے عرضی داخل کی تھی، جس پر کورٹ نے جانچ سی بی آئی کو سونپتے ہوئے دوسرے جیل سے 12گھنٹوں کے اندر منا بجرنگی کو باغپت جیل بھیجنے اور اس کی جیل میں قتل کی سازش کی تفصیلی جانچ کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے کہا تھا سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا پتہ لگایا جائے اور معلوم کیا جائے کہ آیا حقیقت میں سنیل راٹھی نے ہی قتل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.