عروس البلاد ممبئی میں غیرقانونی سینیٹائزر بنانے والی کمپنی کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔۔ ممبئی کرائم برانچ کو اس بارے میں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کی ممبئی کے ساکی ناکہ علاقے میں واقع ایک غیر قانونی کمپنی میں ہینڈ سینیٹازئر بنایا جارہا ہے۔
تب ہی پولیس نے ایک ٹینم تشکیل دے کر مذکورہ کمپنی کی طرف روانہ کردی اور چھاپہ ماری کی کارروائی میں ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ ' کمپنی کے مالک کے پاس کمپنی چلانے کا کوئی بھی لائسنس یا دستاویز نہیں ہے۔
مزید یہ کہ ممبئی کرائم برانچ نے 500ملی لیٹر والی ایک ہزار سے زائد ہینڈ سینیٹائزر کی بوتلیں ضبط کردی ہیں اور فی الوقت بھارتی بازار میں ان کی قیمت 22 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔
ملزم کو کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اسے چھ اپریل تک پولیس کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس یا کووڈ-19 کے سبب ملک بھر میں ماسک اور ہینڈ سینیٹازئر کی زبردست قلت محسوس کی جارہی ہے اور ہر ریاستی حکومت اپنے طریقے سے اس قلت کو دور کرنے کی کوشش میں ہے، وہیں چند منافع خور اپنے فائدے کے لیے مہنگا ماسک اور ہینڈسینیٹائزر فروخت کررہے ہیں۔