ETV Bharat / jagte-raho

بینک بدعنوانی معاملہ: اجیت پوار کو کلین چٹ - ایم ایس سی بی

مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک(ایم ایس سی بی) میں 25 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ بدعنوانی کیس میں این سی پی کے رہنما و نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 69 افراد کو کلین چٹ ملی ہے۔

ajit pawar
ajit pawar
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 8:45 PM IST

اکونامک آفینس ونگ نےعدالت میں کلوزر رپورٹ داخل کر کے کہا کہ اجیت پوار کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ اس کلین چٹ سے اجیت پوار کو بڑی راحت ملی ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں اجیت پوار اور حسن مشرف کے علاوہ بہت سے دوسرے رہنماؤں کا نام لیا شامل تھا۔

ایم ایس سی بی میں 25 ہزار کروڑ روپے کے مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کی رپورٹ نے اس وقت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مورد الزام قرار دیا تھا۔ اس وقت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 2011 میں ریزرو بینک انڈیا نے معزول کردیا تھا۔

ان کے خلاف الزام تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بینک کو نقصان پہنچایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.